ایرانی پاسداران انقلاب نے امریکا کی اسمارٹ آبدوز کو قبضے میں لے لیا

submarine

تہران: ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے مطابق امریکی آبدوز کو قبضے میں لیا گیا۔

پاسدارانِ انقلاب کا کہنا ہے کہ پکڑی گئی آبدوز جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس ایک ’اسمارٹ‘ اور بغیر پائلٹ آبدوز ہے جو 2025 میں امریکی بحری بیڑے میں شامل کی گئی تھی۔ اس آبدوز کی اہم صلاحیتوں میں زیرِ آب جاسوسی اور نگرانی، سمندر کی تہہ کا نقشہ تیار کرنا، بارودی سرنگوں کی نشاندہی اور زیرِ آب کیبلز و پائپ لائنز کا معائنہ شامل ہے۔

ایران نے فروری کے آخر میں شروع ہونے والی جنگ کے بعد سے آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی کر رکھی ہے۔ آبنائے ہرمز دنیا کی تقریباً پانچویں حصے کی تیل اور مائع قدرتی گیس کی برآمدات کی اہم گزرگاہ ہے۔

ایران کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے والے بحری جہازوں سے فیس وصول کی جائے گی جس سے ماحولیاتی تحفظ سمیت مختلف خدمات کے اخراجات پورے کیے جائیں گے تاہم امریکا اس اقدام کی شدید مخالفت کرتا ہے۔

مزید خبریں

Scroll to Top