امریکا ایران کشیدگی: عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ

441723_7831094_updates

امریکا اور ایران کے درمیان بڑھتی کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے سیشن بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا

غیر ملکی میڈیا کے مطابق عالمی منڈی میں برینٹ خام تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل کی سطح کے قریب پہنچ گئی ہے۔

برینٹ خام تیل کے مستقبل کے سودوں کی قیمت 1.57 ڈالر، یعنی 1.6 فیصد اضافے کے بعد 99.49 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔

دوسری جانب امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) خام تیل کی قیمت 1.60 ڈالر، یعنی 1.72 فیصد اضافے سے 94.63 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گئی۔

رپورٹ کے مطابق تیل کی قیمتوں میں تازہ اضافہ امریکا کی جانب سے ایرانی ٹینکروں پر حملوں اور اس کے ردعمل میں ایران کی جانب سے خلیج میں امریکی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنائے جانے کے بعد ہوا۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ اگست کے آغاز سے اب تک برینٹ خام تیل کی قیمت میں تقریباً 25 فیصد اضافہ ہوچکا ہے۔

مزید خبریں

Scroll to Top