ٹریکٹر ٹرالی بجلی کے تار سے ٹکرا گئی،خاتون سمیت6 افراد جاں بحق

accident

ٹھٹھہ : صوبہ سندھ کے ضلع ٹھٹھہ کے قریب پیر گوٹھ میں بجلی کی تار سے ٹریکٹر ٹرالی ٹکرا گئی، جس پر سوار خاتون سمیت 6 افراد جاں بحق، 15زخمی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق ملاح برادری سے تعلق رکھنے والے محنت کش، مختلف زمینوں پر کام کرنے کے بعد چاول کی گھاس سے بھری ٹریکٹر ٹرالی پر سوار ہوکر اپنے گھروں کو واپس جا رہے تھے کہ پیر گوٹھ کے قریب ٹرالی بجلی کے تار سے ٹکرا گئی۔جس کے باعث ٹریکٹرٹرالی پر سوار افراد کو شدید کرنٹ لگا۔ حادثے کے نتیجے میں اللہ ڈنو ملاح، سکندر ملاح، فریدہ، مختار ملاح، حنیف ملاح اور نازیہ جاں بحق ہوگئے، جبکہ 15 افراد زخمی ہوئے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی افراد موقع پر پہنچ گئے اور امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے جاں بحق افراد کی لاشوں کو سول اسپتال ٹھٹھہ منتقل کیا۔زخمیوں میں متعدد افراد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے جنہیں مزید طبی امداد کے لیے کراچی ریفر کردیاگیا۔

مزید خبریں

Scroll to Top