سعودی عرب کی ایران کی اردن پر میزائل حملوں کی شدید مذمت

Saudi-Arabia-Jordan.

ریاض: سعودی عرب نے ایران کی جانب سے اردن پر کیے جانے والے میزائل حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے انہیں بلاجواز اور وحشیانہ قرار دیا ہے۔

سعودی وزارتِ خارجہ کے مطابق ریاض نے اردن اور اس کے عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے ایرانی حملوں کے جواب میں اردن کی جانب سے کیے جانے والے تمام اقدامات کی حمایت کا اعلان کیا ہے، وہ اردن اور خطے کے دیگر ممالک پر حملے فوری طور پر بند کرے اور خطے میں مزید کشیدگی پیدا کرنے سے گریز کرے۔

سعودی وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ خطے میں امن و استحکام کے لیے کشیدگی میں کمی اور سکیورٹی کے استحکام کے لیے سنجیدہ اور مؤثر کوششوں کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان جاری جنگ کسعودی عرب کی ایران کی اردن پر میزائل حملوں کی شدید مذمتے دوران اردن سمیت خطے کے متعدد ممالک ایرانی میزائل حملوں کی زد میں آچکے ہیں۔ اردن نے حالیہ حملوں کے دوران بڑی تعداد میں ایرانی میزائلوں کو فضا میں روکنے کا دعویٰ بھی کیا ہے۔

سعودی عرب اس سے قبل بھی اردن اور دیگر خلیجی ممالک پر ایرانی حملوں کی مذمت کرچکا ہے اور ان ممالک کی سلامتی، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے کیے جانے والے اقدامات کی حمایت کا اعلان کرچکا ہے۔

مزید خبریں

Scroll to Top