لندن:صدر آصف علی زرداری کی برطانیہ سے آج پاکستان روانگی مؤخر ہوگئی۔
پیپلز پارٹی ذرائع کے مطابق صدر آصف علی زرداری آج پاکستان روانہ نہیں ہوں گے، جبکہ ان کی روانگی کا نیا شیڈول کل جاری کیے جانے کا امکان ہے۔
اس سے قبل ذرائع نے بتایا تھا کہ صدر آصف علی زرداری نے فرانس کا 2 روزہ دورہ منسوخ کردیا ہے اور اب وہ برطانیہ سے براہِ راست پاکستان روانہ ہوں گے۔
خیال رہے کہ وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھی برطانیہ میں صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کی تھی، جبکہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری بھی لندن میں صدر مملکت سے ملاقات کرچکے ہیں۔















