کراچی کے وکلا کا 10 ستمبر کو عدالتی امورمعطل رکھنے کا اعلان

karachi-baar

کراچی: کراچی کے وکلاء کا سندھ بارکونسل کی قرارد اد پر عمل کرتے ہوئے 10ستمبر کو عدالتی کام معطل رکھنے کاعلان کردیا۔

کراچی بار ایسوسی ایشن نے 10 ستمبر کو عدالتوں میں عدالتی کام مکمل طور پر معطل رکھنے کا اعلان کر دیا ہے۔ جبکہ اسی روزسندھ بھر میں سندھ یونٹی ڈے منایا جائے گا۔

وکلا کسی بھی عدالت میں پیش نہیں ہوں گے اور عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کیا جائے گا۔ اس فیصلے کا بنیادی مقصد صوبے میں یکجہتی کا فروغ بتایا گیا ہے، اور تمام متعلقہ وکلا سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ10ستمبرکو پر عدالتوں سے دور رہیں۔

مزید خبریں

Scroll to Top