ایپل صارفین کے لیے خوشخبری، آئی فون 17 سیریز پر بھاری ڈسکاؤنٹ شروع

iphone18

کیلیفورنیا: ایپل کی نئی سیریز کے اعلان سے قبل عالمی مارکیٹ میں آئی فون 17 کی قیمتوں میں نمایاں کمی کر دی گئی ہے۔

ٹیکنالوجی ماہرین کے مطابق کمپنی 9 ستمبر کو آئی فون 18 اور فولڈ ایبل فونز متعارف کروانے کی تیاریوں میں مصروف عمل ہے۔  اس سلسلے میں مختلف ممالک کے ریٹیلرز نے اپنے پرانے اسٹاک کو کلیئر کرنے کے لیے خصوصی ڈسکاؤنٹ سیلز کا آغاز کر دیا ہے۔ خاص طور پر برطانیہ میں ایمیزون نے آئی فون 17 پرو اور پرو میکس کی قیمتوں میں 150 پاؤنڈ تک کی غیر معمولی کمی کی ہے۔

اس رعایت کے بعد صارفین اب آئی فون 17 کے بنیادی ماڈل کو بھی 100 پاؤنڈ سے زائد سستی قیمت پر حاصل کر سکتے ہیں۔ آئی فون ایئر کے 512 جی بی ماڈل کی قیمت میں بھی ایک لاکھ 12 ہزار روپے تک کی نمایاں کمی دیکھی گئی ہے۔

یورپی منڈیوں میں بھی صورتحال کچھ ایسی ہی ہے جہاں آئی فون 17 سیریز پر 50 ہزار روپے تک کی بچت کی جا رہی ہے۔ ماہرین کے مطابق 9 ستمبر کے ایونٹ کے بعد کمپنی آئی فون 17 پرو اور پرو میکس کو مارکیٹ سے ختم کر سکتی ہے۔

مارکیٹ تجزیہ کاروں نے کہا کہ موجودہ ڈسکاؤنٹ صارفین کے لیے ان ماڈلز کو خریدنے کا آخری اور سنہری موقع ثابت ہو سکتے ہیں۔ اس کے برعکس آنے والی آئی فون 18 سیریز کی قیمتوں میں 100 سے 200 ڈالر تک کا اضافہ متوقع ہے۔

ایپل کی جانب سے ہر سال نئے ماڈلز کے متعارف ہونے پر پرانی ڈیوائسز کی قیمتوں میں کمی ایک روایتی عمل ہے، تاہم اس بار آئی فون 18 میں جدید فیچرز کی شمولیت کے باعث کمپنی قیمتوں کو بڑھانے کا ارادہ رکھتی ہے جس سے خریداروں میں تشویش پائی جاتی ہے۔

اگر آپ آئی فون استعمال کرنے کے شوقین ہیں تو موجودہ قیمتوں میں کمی آپ کے لیے ایک بہترین سودا ثابت ہو سکتی ہے۔ ٹیکنالوجی ماہرین نے مشورہ دیا ہے کہ آئی فون 18 کے مہنگے ماڈلز کے بجائے آئی فون 17 کو موجودہ سستی قیمتوں پر خریدنا ایک دانشمندانہ فیصلہ ہے۔

مزید خبریں

Scroll to Top