آمنہ بلوچ کی17 ستمبر کو ریٹائرمنٹ: نئے سیکریٹری خارجہ کا نام سامنے آگیا

aamna-baloch

اسلا م آباد: آمنہ بلوچ کی ریٹائرمنٹ کے بعد نئے سیکریٹری خارجہ کا نام سامنے آگیا ہے۔

پاکستان کی 33ویں سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ 17 ستمبر 2026 کو عہدے سے ریٹائر ہوجائیں گی اور ان کی سبکدوشی پر اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد نئے سیکرٹری خارجہ کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے جبکہ ریٹائرمنٹ کے بعد آمنہ بلوچ کو ترکی کیلئے پاکستان کی سفیر نامزد کردیا گیا ہے ۔

نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ نے ایکس پر اپنے پیغام میں عاصم افتخار کی نئے سیکرٹری خارجہ کے طور پر نامزدگی کا اعلان کیا اورکہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے آمنہ بلوچ اور عاصم افتخار کی تعیناتیوں کی منظوری دے دی ہے ۔

نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے دونوں سینئر سفارتکاروں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اورکہا کہ توقع ہے نئے سیکرٹری خارجہ پاکستان کے مفادات کو پیشہ ورانہ انداز میں آگے بڑھائیں گے ۔
آمنہ بلوچ گیارہ ستمبر دو ہزار چوبیس سے سیکرٹری خارجہ کے منصب پر فائز ہیں ۔

مزید خبریں

Scroll to Top