وزیر تعلیم سندھ نے اسکولوں کے اوقات میں کمی کا اعلان کردیا

441678_9539840_updates

کراچی: وزیر تعلیم سندھ سردار شاہ نے اسکولوں کے اوقات کار میں ایک گھنٹے کی کمی کا اعلان کردیا۔

سردار شاہ نے یہ اعلان اپنے آفیشل فیس بک اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ کے ذریعے کیا۔

دوسری جانب کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر تعلیم سندھ نے کہا کہ ہم یکساں تعلیمی پالیسی بنانے میں ناکام رہے ہیں، جبکہ اسکولوں سے باہر بچوں کی بڑی تعداد ایک بڑا چیلنج ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیلاب کے باعث 20 ہزار اسکولوں کی دیواروں کو نقصان پہنچا، جبکہ پاکستان دنیا میں تعلیم پر سب سے کم خرچ کرنے والے ممالک میں شامل ہے۔ وفاقی حکومت پی ایس ڈی پی کے ذریعے تعلیمی مراکز کے لیے فنڈز فراہم کرے۔

سردار شاہ کا کہنا تھا کہ لاکھوں بچوں کو کمیونٹی بیسڈ مراکز کے ذریعے تعلیم دی جا رہی ہے، تاہم مہنگائی میں مسلسل اضافے کے باعث تعلیمی مراکز کے اخراجات بھی بڑھ گئے ہیں۔

مزید خبریں

Scroll to Top