حکومت کا عوام کو پھر جھٹکا،پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا کردیا

petrol-price

اسلام آباد: حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا۔نئی قیمتوں کااطلاق 9ستمبر کے لئے ہوگا۔جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیاہے۔

پیٹرولیم ڈویژن کے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 5 روپے 58 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 18 پیسے اضافہ کیا گیا ہے۔

 قیمتوں میں اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 364 روپے 35 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل کی نئی قیمت 385 روپے 95 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

خیال رہے کہ حکومت نے گزشتہ روز بھی پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں بڑا اضافہ کیاتھا۔

 

مزید خبریں

Scroll to Top