واشنگٹن : بین الاقوامی سروے رپورٹ کے مطابق ایران کے ساتھ حالیہ جاری رہنے والی جنگ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت کو مزید بڑا دھچکا پہنچا دیا، جس میں امریکی صدر ٹرمپ کی مقبولیت میں مزید کمی کا باعث بن گئی ہے ۔
نیوز ایجنسیز کے حالیہ سروے میں صرف40فیصد امریکیوں نے ٹرمپ کی کارکردگی کو سراہا جبکہ60 فیصد نے اسے مسترد کردیا۔ 4روزہ سروے کے مطابق ٹرمپ کی مقبولیت رواں ماہ کے آغاز کے40 فیصد سے کم ہوکر27فیصد پر آگئی، جو ان کی موجودہ صدارتی مدت کی کم ترین سطح ہے۔ سروے کے مطابق ایران کے ساتھ جنگ امریکی عوام میں شدید تشویش کا باعث بن رہی ہے۔ جوکہ 80 فیصد امریکیوں کا خیال ہے کہ ایران میں امریکی فوجی مداخلت طویل عرصے تک جاری رہے گی۔ ان میں90 فیصد ڈیموکریٹس اور75 فیصد ریپبلکنز شامل ہیں جبکہ صرف 29فیصد افراد نے کہا کہ جنگ چند ہفتوں میں ختم ہونے کا امکان ہے۔ ٹرمپ نے صدارتی مہم کے دوران مہنگائی پر قابو پانے اور طویل جنگوں سے گریز کے وعدے کیے تھے۔ تاہم ایران کے خلاف جنگ کے بعد عالمی تیل کی تجارت متاثر ہوئی اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے نے امریکی عوام پر اضافی مالی دباو¿ ڈال دیا۔ ٹرمپ نے رواں ماہ نیویارک میں ایک سیاسی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکنے کے لیے پیٹرول کی کچھ زیادہ قیمت ادا کرنا قابل قبول ہے۔















