ایرانی وزیر خارجہ کا جاپانی ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ، خطے کی صورتحال پر گفتگو

Japan Iran

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے جاپانی ہم منصب سے خطے کی صورتحال پر ٹیلیفونک گفتگو کی، دونوں رہنماؤں نے خطے میں کشیدگی میں کمی کیلئے اسلام آباد معاہدے پر عمل درآمد کو لازمی قرار دے دیا۔

غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق عباس عراقچی نے کہا کہ خطے میں کشیدگی کا خاتمہ جون 2026 کے اسلام آباد معاہدے کی پاسداری سے مشروط ہے، امریکا کی جانب سے معاہدے کی پاسداری نہ کرنا موجودہ کشیدگی کی براہِ راست وجہ ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ اسلام آباد معاہدے پر عملدرآمد ہی معمول کے حالات کی بحالی کا واحد راستہ ہے۔

عباس عراقچی کے مطابق تہران اور مسقط آبنائے ہرمز میں تجارتی آمدورفت کے لیے عملی طریقہ کار طے کرنے پر مشاورت کر رہے ہیں۔

مزید خبریں

Scroll to Top