عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں گزشتہ کاروباری روز اضافے کے بعد آج نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوسرے یعنی منگال کے روز ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا سستا ہوا ہے، جس کے بعد عالمی اور مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونے کی قیمتیں بلند ترین سطح سے نیچے آگئیں۔
رپورٹ کے مطابق ملک میں منگال کے روز 24 قیراط کے حامل ایک تولہ سونا 1000 روپے سستا ہوا ہے، جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 4 لاکھ 62 ہزار 136 روپے ہو گئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 857 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 96 ہزار 207 روپے ہو گئی ہے۔
دوسری جانب بین اقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 10 ڈالر سے کم کر 4,396 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان میں آج سونے کی قیمتوں میں کمی کے برعکس چاندی کی فی تولہ قیمت میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، فی تولہ چاندی کی قیمت 10 روپے کے اضافے کے بعد 7 ہزار 069 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 9 بڑھ کر 6 ہزار 060 روپے ہو گئی ہے۔
یاد رہے کہ کاروباری ہفتے کے آخری روز ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2400 روپے کی بڑی کمی ہوئی تھی جبکہ عالمی منڈی میں سونا فی اونس 24 ڈالر سستا ہوا تھا۔















