سابق فاٹا، پاٹا کی صنعتوں کو سیلز ٹیکس سے مستثنیٰ قراردےدیاگیا

kpk

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے سابق فاٹا اور پاٹا کی صنعتوں کو سیلز ٹیکس سے مستثنیٰ قرار دے دیا ہے۔

خیبرپختونخوا ریونیو اتھارٹی نے سیلز ٹیکس سے مستثنیٰ قرار دیے جانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق سیلز ٹیکس سے استثنیٰ کے لیے صنعتی یونٹ کا سابق فاٹا یا پاٹا میں قائم ہونا لازمی ہے، جبکہ صنعتی یونٹ کا ودہولڈنگ ایجنٹ کے طور پر رجسٹرڈ ہونا بھی ضروری قرار دیا گیا ہے۔ورچوئل یا ریموٹ ذرائع سے فراہم کی جانے والی خدمات سیلز ٹیکس استثنیٰ میں شامل نہیں ہوں گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق شرائط پوری نہ ہونے یا غلط معلومات فراہم کرنے کی صورت میں سیلز ٹیکس استثنیٰ واپس لیا جاسکے گا۔نفاذ سے قبل جمع کیے گئے ٹیکس کی واپسی یا ایڈجسٹمنٹ کا دعویٰ نہیں کیا جاسکے گا۔

سیلز ٹیکس استثنیٰ کا نوٹیفکیشن یکم اگست 2026 سے نافذ العمل ہوگا اور 30 جون 2028 تک مؤثر رہے گا۔

مزید خبریں

Scroll to Top