ہنگری میں قبر کھودنے کا منفرد مقابلہ، فاتح ٹیم نے 81 منٹ میں قبر تیار کرلی

Unique-grave

ہنگری: یورپی ملک ہنگری میں قبریں کھودنے کا منفرد مقابلہ منعقد ہوا، جس میں 38 افراد نے حصہ لیا اور مقررہ وقت میں بہترین قبر تیار کرنے کے لیے ایک دوسرے کا مقابلہ کیا۔

شمالی ہنگری کے علاقے Nyergesújfalu کے ایک قبرستان میں منعقد ہونے والے مقابلے میں 38 افراد کو 19 ٹیموں میں تقسیم کیا گیا، ہر ٹیم میں 2 افراد شامل تھے۔

منتظمین کے مطابق مقابلے کا مقصد موت سے متعلق توہمات کی روک تھام کے ساتھ ساتھ قبرستانوں کی دیکھ بھال سے وابستہ افراد کو اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے اظہار کا موقع فراہم کرنا تھا۔

شرکا کو کم سے کم وقت میں مقررہ پیمائش کے مطابق قبر کھود کر تیار کرنا تھی۔ فاتح ٹیم کے رابرٹ نیگی اور ان کے ساتھی لاسزلو کس کا کہنا تھا کہ مقابلے میں قبر کی خوبصورتی کے بجائے رفتار کو زیادہ اہمیت حاصل تھی، تدفین کے لیے قبر کھودتے وقت پیمائش کا خاص خیال رکھنا پڑتا ہے جبکہ قبر کی ساخت کو بھی مناسب اور خوبصورت انداز میں تیار کرنا ضروری ہوتا ہے۔

فاتح ٹیم نے ایک گھنٹے اور 21 منٹ میں قبر کی کھدائی مکمل کی۔ تیار کی گئی قبر 1.6 میٹر گہری، 2 میٹر لمبی اور 0.8 میٹر چوڑی تھی۔مقابلے میں کامیابی حاصل کرنے والی ٹیم کو 640 امریکی ڈالرز انعام دیا گیا۔

مزید خبریں

Scroll to Top