لاہور: نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نےکہا حکومت کو جماعت اسلامی کی تجاویز دے دی گئیں۔حکومت نے تین دن کی مہلت مانگی ہے۔
لیاقت بلوچ نےکہا کہ جماعت اسلامی نے حکومت کے سامنے 6 تجاویز رکھی ہیں جس کے بعد حکومت نے 3 دن کی مہلت مانگی ہے، حکومت ہماری تجاویز کا جائزہ لےگی۔
انہوں نے بتایاکہ پیٹرول لیوی حکومت نے بجٹ ٹارگٹ سے زیادہ وصول کرلی ہے، حکومت کے ساتھ بات چیت کا سلسلہ جاری رہے گا اور ساتھ ہی ساتھ جماعت اسلامی کا احتجاج بھی جاری رہے گا۔
ادھر وفاقی وزیر احسن اقبال نے جماعت اسلامی کے وفد سے مذاکرات کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جمعرات کو دوبارہ مذاکرات ہوں گے۔
وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ کوئی حکومت نہیں چاہتی ملک میں احتجاج ہو، بعض دفعہ حکومت کو مشکلات کا سامنا ہوتا ہے، جماعت اسلامی کی تجاویز متعلقہ وزارتوں تک پہنچائی جائیں گی۔















