کراچی میں پاکستان تحریک انصاف کو اتوار کے روز شاہراہ قائدین پر جلسے کی اجازت نہ ملنے کے باعث جلسہ منسوخ کردیا گیا۔
ضلع شرقی کی انتظامیہ نے شاہراہ قائدین اور مزار قائد کے اطراف جلسے پر پابندی برقرار رکھتے ہوئے کہا کہ مزار قائد کے تقدس کے قانون کے تحت مزار کے احاطے میں جلسہ، جلوس یا مظاہرہ ممنوع ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے خبردار کیا کہ اجازت کے بغیر اجتماع کی صورت میں قانونی کارروائی کی جائے گی۔
کراچی پولیس نے بھی پی ٹی آئی قیادت سے رابطہ کرکے شاہراہ قائدین جانے کے لیے روٹ تبدیل کرنے کی ہدایت کی۔ ٹریفک پولیس کے مطابق نیو ایم اے جناح روڈ، کوریڈور تھری اور نمائش چورنگی کی جانب جانے والی مختلف سڑکیں ٹریفک کے لیے بند کردی گئی ہیں۔
واضح رہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی، حلیم عادل شیخ کے ہمراہ کراچی پہنچ چکے ہیں۔















