میکسیکو میں ایک دیہی مذہبی میلے کے دوران آتش بازی کے سامان میں دھماکوں کے نتیجے میں کم از کم 10 افراد ہلاک اور 60 زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق واقعہ ریاست میکسیکو کے شہر تیمسکال سینگو میں پیش آیا، جہاں تقریب کے دوران آتش بازی سے مزین بھوسے کے بیل کے مجسمے میں آگ لگ گئی، جو مبینہ طور پر قریبی چرچ میں موجود آتش بازی کے ذخیرے تک پھیل گئی۔
دھماکوں کے باعث کئی دیواریں منہدم ہوگئیں اور مرکزی چوک میں آگ بھڑک اٹھی، جبکہ کچھ افراد ملبے تلے بھی دب گئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔
میکسیکو کے اٹارنی جنرل کے دفتر کے مطابق دھماکے کی اصل وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی، واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔















