پاکستان کرکٹ بورڈ نے مبینہ طور پر لندن میں پاکستانی کرکٹرز امام الحق اور محمد رضوان کے موبائل فونز کا ڈیٹا حاصل کرلیا ہے، جبکہ دونوں کھلاڑیوں کے خلاف تحقیقات کا دائرہ بھی وسیع کردیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق لارڈز ٹیسٹ میں 194 رنز کی شکست کے بعد ٹیم ہوٹل پہنچنے پر سکیورٹی افسر نے دونوں کھلاڑیوں کے موبائل فون تحویل میں لیے اور کئی گھنٹے بعد ڈیٹا دوسری جگہ منتقل کرکے فون واپس کردیے۔
رپورٹ کے مطابق تحقیقات میں دونوں کرکٹرز کی سرگرمیوں کے ساتھ ان کے رابطوں کا بھی جائزہ لیا جارہا ہے۔ ٹھوس شواہد سامنے آنے کی صورت میں دونوں کو جرمانے یا پابندی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔
تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان نے موبائل فونز کا ڈیٹا حاصل کیے جانے کی تصدیق نہیں کی۔















