لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر حماد اظہر کو حراست میں لیے جانے کے باوجود پولیس تاحال ان کی باضابطہ گرفتاری نہیں ڈال سکی۔
پولیس ذرائع کے مطابق حماد اظہر کے خلاف 9 مئی اور اس کے بعد کے واقعات سے متعلق متعدد مقدمات درج ہیں اور وہ لاہور سمیت مختلف شہروں کی پولیس کو مطلوب تھے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حماد اظہر کی گرفتاری اور ان کے خلاف درج مقدمات کی قانونی حیثیت کا جائزہ لیا جارہا ہے، دستاویزات مکمل کرنے کے بعد انہیں عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ حماد اظہر کو گزشتہ روز ملتان سے حراست میں لے کر لاہور پولیس کے حوالے کیا گیا تھا۔















