اسلام آباد : سابق وفاقی وزیر اور سینئر سیاستدان فواد چودھری نے تحریک انصاف کی سندھ میں اسٹریٹ موومنٹ اور نئے صوبوں کی بحث پر اہم ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کی غیر موجودگی میں بھی ان کی مقبولیت کا جادو سر چڑھ کر بول رہا ہے، انہوں نے واضح کیا کہ عمران خان چھوٹے صوبوں اور انتظامی اصلاحات کے حامی ہیں۔
پی ٹی آئی کی جانب سے سندھ میں شروع کی جانے والی اسٹریٹ موومنٹ اور اس پر عوامی ردِعمل پر تبصرہ کرتے ہوئے فواد چودھری کا کہنا تھا کہ عمران خان نام ہی کافی ہے! جیل میں جانے کے بعد تین سال سے ان کی ایک تصویر آئی اور نہ ہی کوئی باقاعدہ بیان آیا، مگر اس سب کے باوجود ان کا جادو ہے کہ سر چڑھ کر بول رہا ہے، عوام میں ان کی اس عزت اور عوامی محبت کے کیا کہنے!۔
تین سال سے ایک تصویر نہیں ایک بیان نہیں ، اور جادو ہے کہ سسر چڑہ کر بول رہا ہے! عمران خان نام ہی کافی ہے! اس عزت اور محبت کے کیا کہنے!
ملکی انتظامی ساخت اور نئے صوبوں کے قیام کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ سلمان اکرم راجہ کے بیانات کی کوئی خاص اہمیت نہیں ہے کیونکہ عمران خان خود چھوٹے صوبوں کے قیام کے حق میں ہیں۔
اس اہم انتظامی اور آئینی ریفارم یعنی اصلاحات کے لیے متعلقہ حلقوں کو عمران خان اور جمیعت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کی مکمل حمایت حاصل ہونی چاہیے۔















