کندھ کوٹ میں انڈس ہائی وے پر سوکر موڑ کے قریب تیز رفتار مسافر کوچ الٹنے سے 6 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق حادثے کے بعد لاشوں اور زخمیوں کو تعلقہ اسپتال تنگوانی اور تعلقہ اسپتال ٹھل منتقل کردیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر کے مطابق شدید زخمیوں کو مزید علاج کے لیے سکھر منتقل کرنے کے انتظامات کیے جارہے ہیں۔















