ہوئیکسٹ ایمپلائز یونین (CBA) اور انتظامیہ کے باہمی تعاون سے ایک شاندار اور یادگار پکنک کا اہتمام کیا گیا۔ اس خوبصورت تقریب میں ملازمین نے بھرپور شرکت کی اور خوب لطف اندوز ہوئے۔ دورانِ پکنک شرکاء کے لیے بذریعہ قرعہ اندازی (Lucky Draw) انعامات کا بھی خصوصی اہتمام کیا گیا، جس نے تقریب کی خوشیوں اور دلچسپی میں مزید اضافہ کر دیا۔ یہ پکنک ملازمین اور انتظامیہ کے درمیان باہمی محبت، بھائی چارے، یکجہتی اور تعاون کے جذبے کو مزید مضبوط بنانے کا بہترین ذریعہ ثابت ہوئی۔ ہوئیکسٹ ایمپلائز یونین (CBA) اور انتظامیہ کی اس مشترکہ کاوش کو تمام شرکاء نے بے حد سراہا اور اس خوبصورت یادگار دن سے بھرپور لطف اٹھایا۔















