یوکرین دنیا کے ان ممالک میں شامل ہے جہاں سب سے زیادہ بارودی سرنگیں موجود ہیں۔ ملک کی 20 سے 25 فیصد سطح ممکنہ طور پر خطرناک ہتھیاروں سے متاثر ہے۔ یہ رقبہ 139,000 مربع کلومیٹر سے زیادہ بنتا ہے، جو انگلینڈ اور ویلز کے مجموعی رقبے سے بھی بڑا ہے۔ ان بارودی سرنگوں کی موجودگی شہریوں کے لیے تباہ کن ہے اور شہری اموات کی دنیا کی بلند ترین شرحوں میں سے ایک کا سبب بنتی ہے۔ اگر بارودی سرنگوں کو محفوظ طریقے سے صاف نہ کیا جائے تو بچے بھی ان کے خطرے سے دوچار ہیں۔32 سالہ کولہاوا نے اس شعبے میں آنے کے لیے ایک غیر معمولی راستہ اختیار کیا۔ وہ پہلے فنانس کے شعبے میں کام کرتی تھیں اور اس کے بعد پیسٹری شیف بن گئیں۔اور پھر اس شعبے میں آگئیں ان کا کہنا ہے کہ ان کا کام پہلے ہی دن سے فرق پیدا کر رہا ہے ’جن کھیتوں میں ہم پہلے کام کر چکے ہیں، وہاں اب کسان دوبارہ کاشت کر رہے ہیں اور جہاں بارودی سرنگیں تھیں وہاں اب سورج مکھی کے کھیت ہیں۔















