اگر آپ کا بچہ اسکول جانے سے گریز کر رہا ہے تو اسے ڈانٹنے یا اس پر چیخنے کے بجائے ایسے اقدامات کریں جو اسے دوبارہ اسکول جانے اور معمولات زندگی پر واپس آنے میں مدد دے سکیں۔اگر کوئی بچہ گرمیوں کی چھٹیوں کے دوران دن کا بیشتر حصہ ڈیجیٹل ڈیوائس پر گزارتا ہے تو اسکول کے پہلے ہی دن اسے اسکرین سے مکمل طور پر دور کرنا ایک بڑا چیلنج ہوگا۔اس کے بجائے اسکول کھلنے سے پہلے ہی بتدریج اس کا اسکرین ٹائم کم کرنا شروع کریں۔ اسے تفریح کے لیے دوسری سرگرمیاں فراہم کریں اورا سکرین کے استعمال کے لیے مناسب حدود مقرر کریں۔ یہ بھی یقینی بنائیں کہ آپ کا بچہ مناسب وقت پر سوئے تاکہ وہ اسکول کے لیے صبح بروقت اٹھنے کا عادی ہو جائے۔ کوشش کریں کہ وہ اپنے موبائل فون کے ساتھ ایک ہی کمرے میں نہ سوئے۔اپنے ساتھیوں، اساتذہ اور اسکول میں موجود دوسرے افراد کے ساتھ تعلق اور رابطہ ان عوامل میں شامل ہے جو بچوں کو اسکول میں رہنے میں مدد دیتے ہیں۔















