وقافی منصوبہ بندی پروفیسراحسن اقبال کا قونصلیٹ کی نئی عمارت کا دورہ

جدہ (سید مسرت خلیل) جدہ میں وفاقی وزیر پروفیسراحسن اقبال نے بروز بدھ 26 اگست 2026 کی شام کو قونصلیٹ جنرل آف پاکستان، جدہ کی نئی عمارت کا دورہ کیا اورجدہ میں پاکستانی کمیونٹی کے نمائندگان سے ملاقات بھی کی۔پریس قونصل محمد عرفان کے مطابق پروفیسر احسن اقبال، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات اور ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن نے پنجاب کے پارلیمانی سیکرٹری برائے آبپاشی رانا محمد فیاض ایم پی اے کے ہمراہ قونصلیٹ جنرل آف پاکستان، جدہ کی نئی عمارت کا دورہ کیا۔ وفاقی وزیر کو قونصل جنرل پاکستان سید مصطفی ربانی اور افسران نے نئی چانسری بلڈنگ میں پاکستانی کمیونٹی کو فراہم کی جانے والی سہولیات اور خدمات کے بارے میں بریفنگ دی۔ وزیر نے خدمات کی فراہمی کو بہتر بنانے اور پاکستانی کمیونٹی کے تجربے کو بڑھانے کے لیے نئے اقدامات کی تعریف کی۔ وزیر نے پاکستانی کمیونٹی کے منتخب اراکین کو اڑان پاکستان اور حکومت کی پالیسیوں اور اقدامات سے بھی آگاہ کیا جن کا مقصد پاکستان کو 2035 تک 1 ٹریلین ڈالر کی معیشت میں تبدیل کرنا ہے، اس قومی وژن میں حصہ ڈالنے میں سمندر پار پاکستانیوں کے کردار کو اجاگر کیا۔

مزید خبریں

Scroll to Top