سعودی عرب کے ساحلی شہر الخبر میں دی گلف روڈ وے اور بدر اسپتال کے اشتراک سے فری میڈیکل چیک اپ کا انعقاد کیا گیا۔ الخبرمیں دی گلف روڈ وے نے تمام نیشنلٹی ہولڈرز کیلئے مفت میڈیکل کیمپ لگایا۔ جس میں بدر میڈیکل گروپ کے ڈاکڑوں کی ٹیموں نے حصہ لیا۔ میڈیکل ٹیم نے طبی معائنہ میں بلڈ شوگر، بلڈ پریشر ، نبض چیک اور مختلف چیک اپ کے لئے بڑی تعداد میں لوگ اس سے مستفید ہوئے۔ لوگوں نےدی گلف روڈ وے کے اونرمحمد فیاض ملک ، مہرعبدالخالق ہرل اورچودھری صفدرحسین بوسال کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پرمحمد فیاض نے کہا کہ ہماری کمپنی نے لاجسٹک سروس کی اوپنگ کی ہے اور پورے سعودیہ میں یہ سروس ہم مہیا کر رہے ہیں۔ مہرعبدلخالق ہرل نے کہا بدرہاسپٹل میں آپکے تمام ٹیسٹ دی گلف روڈ وے کے تعاون سے 49 ریال ڈسکاؤنٹ میں ہونگے۔ بدرہاسپٹل الراکہ اسٹیڈیم کے سامنے ہے۔ کیمپ کے اختتام پر حاضرین نے دی قلف روڈ وے ٹیم جن میں فضیل شاہد صابری ، سردارحجاج ، وقاص خان ، اصغر علی ، محمداختر ، اور دیگر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے دعائیں دی اور امید ظاہر کی کہ دی قلف روڈ وے ٹیم آئندہ بھی ایسے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کرتی رہے گی تاکہ ضرورت مند افراد کومفت طبی امداد کی سہولت میسررہے گی۔















