جدہ (سید مسرت خلیل) ویسٹرن پرواونس کرکٹ ایسوسی ایشن (ڈبلیو پی سی اے) کے زیراپتمام اے جی آئی ٹی سی کے تعاون کھیلے گئے ٹورنامنٹ کے فائنل الندوی السعودی الیون نے بی بی بی کو 82 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے کر ڈبلیو پی سی اے جی آئی ٹی سی کپ فیز 3، 2026 کے آفٹرنون ڈویژن کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ ۔میچ میں سعودی الیون نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 18 اوورز میں شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 197 رنز کا پہاڑ جیسا مجموعہ کھڑا کیا۔ سعودی الیون کی جانب سے خیام نے 60 سے زائد رنز کی دلکش اور نمایاں اننگز کھیلی، جبکہ سنی اور گیلانی نے بھی بہترین فارم کا مظاہرہ کرتے ہوئے 40، 40 سے زائد رنز بنائے اور ٹیم کا اسکور اس مضبوط پوزیشن تک پہنچایا۔ یوں بی بی بی کو جیت کے لیے 198 رنز کا مشکل ہدف ملا۔ہدف کے تعاقب میں سعودی الیون کی نپی تلی باؤلنگ کے سامنے بی بی بی کی پوری ٹیم ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور صرف 115 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ سعودی الیون کی طرف سے جنید نے تباہ کن باؤلنگ کرتے ہوئے 4 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ حیدر نے بھی ان کا بھرپور ساتھ دیتے ہوئے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ دونوں باؤلرز نے مجموعی طور پر 7 وکٹیں لے کر حریف ٹیم کی بیٹنگ لائن کو بالکل کمزور کر دیا اور اپنی ٹیم کی فتح یقینی بنائی۔اس شاندار اور آل راؤنڈ کارکردگی کی بدولت سعودی الیون نے فائنل میچ میں واضح برتری حاصل کی اور آفٹرنون ڈویژن کی چمکتی ہوئی ٹرافی اپنے نام کی۔ الندوی السعودی الیون کے کپتان ندیم سعد الندوی نے کامیاب ٹورنامنٹ پرڈبلیو پی سی اے کی انتظامیہ کو اور جیت پر کھلاڑیوں کو مبارکباد دی ۔















