آپ اپنے سفر کی پہلے سے منصوبہ بندی کریں، مناسب کریڈٹ کارڈ استعمال کریں، کم سامان ساتھ لے کر جائیں، دو پروازوں کے درمیان مناسب وقت رکھیں اور صرف آن لائن بُکنگ پر انحصار نہ کریں۔ سفر کرتے ہوئے اپنا سامان کم رکھیں اور ممکن ہو تو صرف ہینڈ کیری بیگ لے کر سفر کریں۔ چیک اِن کیا جانے والا سامان گم ہونے، تاخیر سے پہنچنے، چوری ہونے یا خراب ہونے کا خدشہ بڑھا دیتا ہے۔ ’کم سامان کے ساتھ سفر کرنے سے پرواز دوبارہ بُک کرانا آسان ہوتا ہے اور آپ کو زیادہ پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑتا۔ اس کے علاوہ سامان گم ہونے یا ایئرپورٹ پر پھنسنے کا خطرہ بھی کم ہو جاتا ہے۔‘















