مٹیاری: شوگر مل روڈ پر نہر کنارے بیٹھے3 نوجوان ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق واقعہ شوگر مل روڈ پر پیش آیا، جہاں نہر کنارے بیٹھے 3 نوجوان اچانک نہر میں ڈوب گئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا اور تینوں نوجوانوں کی لاشیں نہر سے نکال لی گئیں۔
پولیس حکام کے مطابق جاں بحق نوجوانوں کی شناخت کمار، انیل اور ریتھک کے نام سے ہوئی ہے۔ تینوں نوجوان مذہبی رسومات ادا کرنے کے لیے نہر کنارے بیٹھے تھے۔















