اسرائیلی فوج کے سابق جرنیلوں نے حکومت پر مغربی کنارے میں قابضین کے تشدد کی پشت پناہی کا الزام عائد کردیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق سابق اسرائیلی جرنیلوں کا کہنا ہے کہ صیہونی ریاست کے لیے اصل خطرہ ایران یا غزہ نہیں بلکہ قابضین کی کارروائیاں ہیں۔
سابق جرنیلوں نے کہا کہ قابضین کی جانب سے قانون کی خلاف ورزی اسرائیلی جمہوریت کے وجود کے لیے خطرہ بن چکی ہے۔
انہوں نے الزام عائد کیا کہ اسرائیلی حکومت مغربی کنارے میں قابضین کے تشدد کی پشت پناہی کر رہی ہے، جہاں قابضین گھروں، مساجد اور دیہات کو آگ لگا رہے ہیں۔
دوسری جانب اقوام متحدہ کے مطابق قابضین کی کارروائیوں کے نتیجے میں رواں سال اب تک 3 ہزار 200 سے زائد فلسطینی بے گھر ہوچکے ہیں۔















