کراچی: ملک بھر میں آج یومِ دفاع و شہدا بھرپور قومی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔
آج سے 61 سال قبل پاک فوج اور پاکستانی قوم نے رات کی تاریکی میں حملہ آور دشمن کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے اس کے عزائم خاک میں ملا دیے تھے۔
اپنے سے کئی گنا بڑے دشمن کو بھرپور جواب دینے کی یہ روایت گزشتہ سال مئی میں بھی دہرائی گئی۔
جنگِ ستمبر 1965 کی یاد میں یومِ دفاع و شہدا کے سلسلے میں کراچی میں مزارِ قائد پر خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب کے دوران پاکستان ائیر فورس کے کیڈٹس نے مزارِ قائد پر گارڈز کے فرائض سنبھال لیے، جبکہ ائیر کمانڈنگ پی اے ایف اکیڈمی اصغر خان، ائیر وائس مارشل حسن فیصل تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے۔















