رحیم یار خان میں ٹریکٹر ٹرالی اور ٹریلر میں تصادم، 7 افراد جاں بحق

441503_5398985_updates

رحیم یار خان:ٹریکٹر ٹرالی اور ٹریلر کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق جبکہ 60 سے زائد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق حادثہ ظاہر پیر کے قریب پیش آیا، جس کی وجہ ٹریلر ڈرائیور کی مبینہ غفلت اور لاپرواہی قرار دی گئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ باراتیوں سے بھری ٹریکٹر ٹرالی اور ٹریلر میں تصادم کے نتیجے میں زخمی ہونے والے افراد کو فوری طبی امداد کے لیے شیخ زید اسپتال منتقل کیا گیا۔

شیخ زید اسپتال انتظامیہ کے مطابق حادثے میں 4 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، جبکہ مزید 3 افراد اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گئے۔

مزید خبریں

Scroll to Top