مٹیاری(مانیٹرنگ ڈیسک) اندرون سندھ کے علاقے میں مذہبی رسومات کی ادائیگی دوران 3 ہندو نوجوان نہر میں ڈوب گئے۔پولیس کے مطابق تینوں نوجوانوں کا تعلق گجراتی برادری سے بتایا جاتا ہے جب کہ مرنے والوں کی شناخت کمار، انیل اورہریتک کے نام سے ہوئی ہے۔پولیس کا کہنا تھا کہ تینوں ہندو نوجوان مذہبی رسومات ادا کرنے کے لیے نہر کے کنارے بیٹھے تھے کہ اچانک پاؤں پھسلنے کے باعث نہر میں جا گرے۔















