سیف گیمز 2027 ء کی تاریخیں مقرر: 28 کھیلوں میں 6 ہزار سے زاید کھلاڑی و آفیشلز شریک ہونگے

اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک )جنوبی ایشیا اولمپک کونسل کے تعاون سے سیف گیمز 4 سے 11 اپریل 2027 تک منعقد کرنے کی منظوری دے دی گئی۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت سیف گیمز 2027 کی تیاریوں سے متعلق اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس ہوا۔اجلاس میں وزیر اعظم کے مشیر برائے بین الصوبائی رابطہ طارق باجوہ اور وفاقی و صوبائی حکام نے شرکت کی۔سیف گیمز 2027 میں 28 کھیلوں کے مقابلے ہوں گے جن میں 6ہزار سے زاید ایتھلیٹس اور آفیشلز کی شرکت متوقع ہے۔سیف گیمز کے مقابلے اسلام آباد، پنجاب اور خیبرپختونخوا میں منعقد ہوں گے۔قومی کوآرڈینیٹر کی تقرری اور اسٹیئرنگ، آرگنائزنگ و صوبائی کمیٹیوں کی تشکیل کی بھی منظوری دے دی گئی۔نائب وزیر اعظم نے متعلقہ اداروں کو باہمی رابطہ برقرار رکھنے اور وینیوز کی بروقت تکمیل یقینی بنانے اور سیف گیمز کے کامیاب انعقاد کے لیے اعلیٰ ترین انتظامی معیار برقرار رکھنے کی ہدایت کی۔اسحاق ڈار نے پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے اسٹیئرنگ کمیٹی کا ہر ماہ اجلاس بلانے کی ہدایت بھی کی۔

مزید خبریں

Scroll to Top