اسلام آباد(اے پی پی)یومِ دفاع و شہدا کی مناسبت سے لائن آف کنٹرول ( ایل او سی )سے پاک فوج کے جوانوں نے قوم کے نام اپنے عزم سے بھر پور پیغام میں کہا ہے کہ یومِ دفاع و شہدا، وطن کے ان سپوتوں کی لازوال قربانیوں کی یاد تازہ کرنے کا دن ہے، جنہوں نے پاکستان کے دفاع کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ایل او سی سے وطن کی سرحدوں کی حفاظت پر مامور پاک فوج کے جوان بھی اس عزم کے ساتھ ڈٹے ہیں کہ پاکستان کی سلامتی، خودمختاری اور وقار پر کوئی سمجھوتانہیں کیا جائے گا۔















