برآمد و درآمد کنندگان کے لیے ون ونڈو مرکز قائم کرنے کی تجویز

اسلام آباد(اے پی پی) وزیر بحری امور محمد جنید انوار چودھری نے برآمد و درآمد کنندگان کو بندرگاہ سے متعلق تمام خدمات ایک ہی چھت تلے فراہم کرنے کیلئے بحری آسان خدمت مرکز قائم کرنے کی تجویز دی ہے۔انہوں نے یہ تجویز بندرگاہوں سے متعلق مختلف منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لینے کیلئے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دی۔وزارت بحری امور کی جانب سے ہفتہ کو جاری اعلامیہ کے مطابق اس موقع پر وفاقی وزیر نے کہا کہ مجوزہ مرکز میں متعلقہ اداروں کے نمائندے ایک ہی مقام پر موجود ہوں گے، جہاں کاروباری افراد کو مختلف دفاتر کے چکر لگائے بغیر بندرگاہوں سے متعلق متعدد خدمات دستیاب ہوں گی۔انہوں نے بتایا کہ ہر متعلقہ ادارہ کاروباری افراد کی معاونت کیلئے ایک فوکل پرسن مقرر کرے گا، جبکہ مرکزی دفاتر سے منسلک مربوط نظام کے ذریعے درخواستوں اور کیسز پر کارروائی کے ساتھ ساتھ ان کی پیش رفت بھی مانیٹر کی جاسکے گی۔

مزید خبریں

Scroll to Top