حیدرآباد(نمائندہ جسارت)حیدرآباد کے علاقے قاسم آباد شیدی گوٹھ انور ولاز کے قریبی علاقے میں ایک بار پھر سیوریج نالوں میں گیس پائپ لائن میں دھماکے ،علاقے میں بھگدڑ مچ گئی، دکان دار دکانیں چھوڑ کر بھاگ کھڑے ہوئے ،3 مختلف مقامات پر دھماکوں کی آواز چنگاریوں سمیت گونجنے لگی ،خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان رونما نہ ہوا،واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیجز شوشل میڈیا پر وائرل فوٹیجز میں ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ کسی علاقے میں حملہ ہو گیا ہے ۔واضع رہے کہ پہلے بھی دو بار سیوریج میں سوئی سدرن گیس کمپنی کی لائن دھماکے سے پھٹ چکی ہیں جس میں متعد افراد بھی زخمی ہو چکے ہیں، دھماکے سے کئی کلو میٹر سڑک بھی تباہ ہوئی تھی، حالیہ دھماکے نے بھی کافی حد تک نقصان کیا۔















