کراچی (اسٹاف رپورٹر) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے ایم کیو ایم کے مرکز بہادر آباد پر تصادم اور فائرنگ سے متعلق کیس میں تفتیشی افسر کو چالان جمع کرانے کے لیے 12 ستمبر تک مہلت دے دی ہے ۔ ہفتے کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں ایم کیو ایم کے مرکز بہادر آباد پر تصادم اور فائرنگ سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔















