حیدرآباد،جماعت اصلاح المسلمین برانچ حالی روڈ کا ہفت وار روحانی اجتماع مصطفائی جامع مسجد میں منعقد کیا گیا

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)جماعت اصلاح المسلمین برانچ حالی روڈ کا ہفت وار روحانی اجتماع بعد نماز مغرب مصطفائی جامع مسجد حالی روڈ پر منعقد کیا گیا۔ برانچ کے خلیفہ سید محمدجمیل طاہری نے اس موقع پر بیان کرتے ہوئے کہا اللہ تعالی قران پاک میں یہ ارشاد فرما رہا ہے اے ایمان والو جب تم مجھے یاد کرتے ہو اسی لمحے اللہ تعالی بھی ہمیں یاد کرتا ہے کل بھی ذکر قران اور حدیث سے ثابت ہے ہر وقت دل میں یہ خیال کرنا چاہیے ہمارا دل ذکر کر رہا ہے اللہ اللہ تعالی سے دعا ہے ہمیں کثرت سے ذکر فکر کرنے اور پانچ وقت باجماعت نماز پڑھنے کی توفیق عطا فرمائے آمین۔ نعت خواں محمد کاشف طاہری محمد فیضان طاہری محمد ناصر طاہری نے حضور نبی کی شان میں نعت اورپیرمر شد شان میں نظرانے پیش کیے ۔

مزید خبریں

Scroll to Top