مٹیاری(نمائندہ جسارت) مٹیاری شوگر مل کے قریب نہر میں نہاتے ہوئے گجراتی محلے کے 2 نوجوان ڈوب کر جاں بحق ہوگئے، جبکہ تیسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ریسکیو ٹیم اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور لاپتا نوجوان کی تلاش شروع کردی۔ جاں بحق نوجوانوں کی شناخت نام کمار اور شیون کے ناموں سے ہوئی ہے ، جبکہ تیسرے نوجوان انیل کی تلاش جاری ہے۔جاں بحق ہونے والے نوجوانوں کا تعلق گجراتی محلے کی غیر مسلم برادری سے بتایا جا رہا ہے۔ واقعے کے بعد جاں بحق نوجوانوں کے ورثامیں کہرام مچ گیا، جبکہ علاقے میں غم اور سوگ کی فضا چھا گئی۔















