ٹنڈوجام(نمائندہ جسارت) نائب امیر جماعت اسلامی صوبہ سندھ حافظ نصراللہ عزیز چنا نے کہا ہے کہ اگر جماعت اسلامی دھرنا نہ دیتی تو آج پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں پانچ6 سو روپے لیٹر کے قریب ہو تی دھرنے پر تنقید کرنے والے حکومت کے ہاتھ مضبوط کرنے کی کوشش میں لگے ہوئے ہیں انہیں مہنگائی اور غریب عوام کی حالت نظر نہیں آرہی ۔ یہ بات انہوں نے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا جماعت اسلامی ملک کی واحد سیاسی اور مذہبی جماعت ہے جو عوام کے مسائل پر صرف بتاتیں نہیں کرتے بلکہ انھیں حل کرنے کے لیے جدوجہد بھی کرتی ہے۔ انہوں نے کہا پیٹرول اور ڈیزل لیوی کے خلاف کوئی جانتا نہیں تھا کہ حکومت ان سے کس طرح بھتا ٹیکس وصول کر رہی ہے آج پاکستان کا بچہ بچہ جان گیا حکمران اپنی عیاشیوں کے لیے ان پر کس طرح ظلم ڈھا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کوئی بھی تحریک ایک دن میں کامیاب نہیں ہوتی ہے جماعت اسلامی کی اس تحریک کی وجہ سے عوام میں شعور بیدار ہو چکا ہے جس کی وجہ سے حکمرانوں کی نیندیں اُڑ چکیں ہیں اسی لیے انہوں نے اپنے چندے اور بھتے پر پلنے والے افراد کو لگایا کہ وہ عوام کے اندر دھرنے کے خلاف باتیں کریں ۔انہوں نے اگر جماعت اسلامی یہ دھرنا شروع نہ کرتی تو اس پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت پانچ سو اور چھ سو کے قریب ہوتی انہوں نے کہا کہ دھرنے کی مخالفت کرنے والوں کو ملک میں مہنگائی کی بڑھتی ہوئی شرح نظر نہیں آرہی اس مہنگائی نے غریب آدمی کی کمر توڑ کر رکھ دی حکومت کے چمچے اسے تو کم کرالیں۔ انہوں نے کہا حکومت کو ہر محاز پر ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا اور لیوی بھتہ ختم کرنا ہو گا اور اپنی عیاشیوں کو ختم کرنا ہو گا اور جماعت کی عوام کے لیے کی گئی یہ جدوجہد کامیابی سے ہمکنار ہو گی۔ اس موقع پر امیر جماعت ٹنڈوجام حافظ غیور احمد جنرل سیکرٹری پروفیسر راو طارق علی پروفیسر علی بہادر ناظم شہر کونسلر راو طاہر اسامہ اور ناظم غریب آباد مظفرآباد کونسلر عبدالحمید شیخ بھی موجود تھے۔















