میرپور ماتھیلو (نمائندہ جسارت)آج کا دن یوم فتح کا دن ہے ، یوم عزت و احترام ہے اللہ کے احسانات ہیں کہ اس دن اللہ تعالیٰ نے ہمارے ملک کو ہماری قوم کو کامیابی عطا فرمائی ہے۔یہ سندھی اردو ادب کے کالم نگار سردار احمد تبسم گڈانی نے اپنی اخباری بیان میں کہی ہے ، انہوں نے کہا ہے کہ 6 ستمبر صرف ایک تاریخ نہیں، بلکہ قومی عزم، اتحاد، بہادری اور قربانی کی وہ روشن داستان ہے جو ہماری تاریخ میں ہمیشہ زندہ رہے گی۔یہ وہ دن ہے جب ہمارے بہادر سپوتوں نے وطنِ عزیز کی آزادی، خودمختاری اور سالمیت کے دفاع کے لیے اپنی جانوں کی پروا نہ کی۔ ہمارے شہدانے اپنے خون سے یہ ثابت کیا کہ وطن کی حفاظت صرف ایک فرض نہیں بلکہ عظیم قومی ذمہ داری ہے۔آج ہم اْن تمام شہداِ وطن کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے پاکستان کے لیے اپنی جانیں قربان کیں، اپنے غازیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں اور ملک کی حفاظت پر مامور تمام جوانوں کی بہادری کو سلامِ عقیدت پیش کرتے ہیں۔آئیں! آج کے دن عہد کریں کہ ہم پاکستان کی سلامتی، استحکام، ترقی اور خوشحالی کے لیے اپنا کردار پوری ایمانداری اور ذمہ داری سے ادا کریں گے۔شہید کی جو موت ہے، وہ قوم کی حیات ہے۔ سردار احمد تبسم گڈانی نے افواج پاکستان اور پاکستانیوں کو دل کی گہرائیوں دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔















