جامشورو،گلشن شہباز میں بچی پر تشدد کیخلاف اہل خانہ کا احتجاج

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) جامشورو کے علاقے گلشن شہباز میں معصوم بچی پر تشدد کے واقعے پر اہل خانہ کا احتجاج جامشورو کی گلشن شہباز کالونی کے رہائشی گلزار داہوٹ نے اپنے اہل خانہ کے ہمراہ حیدرآباد پریس کلب کے سامنے پولیس اور بااثر افراد کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے الزام لگایا کہ کچھ عرصہ قبل ایک بااثر پڑوسی عمر پٹھان نے معمولی بات پر میری 5سالہ معصوم بیٹی سبحان کو مار مار کر زخمی کر دیا جس پر تھانہ پولیس نے سوسائٹی کے خلاف این سی درج کرائی۔ جس کے بعد پولیس نے ملزمان سے تصفیہ نہ کرنے کی صورت میں مجھے جھوٹے مقدمات میں پھنسانے کی دھمکی دی اور میرے خلاف چوری کی جھوٹی ایف آئی آر درج کروائی۔ انہوں نے کہا کہ ملزم عمر پٹھان بااثر شخص ہے جس کی وجہ سے پولیس نے میری بات نہیں سنی۔ انہوں نے ایس ایس پی جامشورو اور ڈی آئی جی حیدرآباد سے اپیل کی کہ معاملے کا نوٹس لے کر معاملے کی تحقیقات کر کے انصاف کیا جائے۔

مزید خبریں

Scroll to Top