میرپورخاص، ڈویژنل کمشنر شہمیر خان بھٹو کے احکامات افسران میں ہوا میں اڑا دیے

میرپورخاص (نمائندہ جسارت) ڈویژنل کمشنر شہمیر خان بھٹو کے احکامات افسران نے ہوا میں اڑا دیے جروار شاخ نہر کے اطراف تجاوزات اور قبضوں کوختم نہیں کرایا جاسکا آلودگی کے باعث شہر کی نصف آبادی مضر صحت پانی پینے پر مجبور۔ کمشنر شہمیر خان بھٹو نے ڈپٹی کمشنر نواب سمیر حسین لغاری میئرعبد الرؤف غوری و دیگر افسران کے ہمراہ جرواری شاخ، سیٹلائٹ ٹاؤن واٹر سپلائی کی اسکیموں کا 12 روز قبل دورہ کیا تھا دورے کے دوران کمشنر نے جرواری شاخ سے ناجائز قبضے فوری طور پر ہٹائے جانے کے احکامات دئیے تھے انھوں نے ہدایات دی تھیں کہ آؤٹ لیٹس ختم کریں اس ضمن میں ہرگز کوتاہی اور تاخیر نہ کی جائے اگر کوئی رکاوٹ ڈالے توان کے خلاف اینٹی انکروچمنٹ ایکٹ کے تحت ایف آئی آر داخل کرکے کاروائی کی جائے تاہم 12 روز گزر جانے کے بعد افسران کی جانب سے کوئی کاروائی اب تک عمل میں نا اسکی ہے جبکہ دورے کے موقع پر ایکسئین جمڑاو معاذ سلیم نے بتایا تھا کہ جرواری شاخ پر ری ماڈلنگ کی اسکیم ناجائز تجاوزات کی وجہ سے التواکا شکار ہے شہری حلقوں کا کہنا تھا کہ افسران کمشنر شہمیر خان بھٹو کے احکامات کو جب نظر انداز کر سکتے ہیں تو ایک عام شہری کہاں جائے شہری حلقوں نے کمشنر شہمیر خان بھٹو سے اپیل کرتے ہوئے جرواری نہر کے اطراف قبضے اور تجاوزات فوری طور پر ختم کرنے کا مطالبہ کردیا

مزید خبریں

Scroll to Top