اگست 2026ء، ملک بھر میں بارشیں معمول سے 23 فیصد کم رہیں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان میٹرولوجیکل ڈپارٹمنٹ کے ماہانہ کلائمٹ سمری کے مطابق ملک بھر میں اگست کے دوران اوسط بارش 45.4 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی، جومعمول سے 23 فیصد کم رہی۔ پاکستان میٹرولوجیکل ڈپارٹمنٹ کی رپورٹ کے مطابق اگست 2026 کے دوران ملک کا اوسط درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ رہا، جو معمول سے 0.9 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ہے اور گزشتہ 66 برسوں کے دوران اگست کا چھٹا گرم ترین مہینہ قرار پایا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ ملک بھر میں رات کے وقت کم سے کم اوسط درجہ حرارت 25.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جو معمول سے 0.9 ڈگری زیادہ اور گزشتہ 66 برسوں میں ساتواں گرم ترین رہا۔مزید بتایا گیا کہ اگست کے دوران سب سے زیادہ بارش سندھ کے شہر مٹھی میں ہوئی جہاں 2 اگست کو 126 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی اور ماہانہ بنیاد پر راولپنڈی میں 586.6 ملی میٹر بارش کے ساتھ سب سے زیادہ مجموعی بارش ریکارڈ ہوئی۔

مزید خبریں

Scroll to Top