کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) بلوچستان سے اندرون ملک کیلیے ٹرین سروس 2 روزکیلیے معطل کردی گئی ہے۔ریلو ے حکام کے مطابق کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس کی روانگی ریلوے ٹریک کی مرمت کے سلسلے میں منسوخ کی گئی ہے۔ریلو ے حکام کا کہنا ہے کہ ٹرین 5 اور 6 ستمبر کو پشاور کے لیے روانہ نہیں ہوگی جبکہ آج پشاور سے آنے والی جعفر ایکسپریس جیکب آباد تک محدودکردی گئی ہے۔ریلو ے حکام کے مطابق ٹرین سروس کی معطلی اور جیکب آباد تک محدود کرنے سے کوئٹہ آنے اور جانے والے مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔واضح رہے کہ بلوچستان سے کراچی کیلیے بولان میل اور چمن کیلیے چمن پسینجر 6،6 ماہ سے بند ہیں۔















