خطے میں مشترکہ سکیورٹی سے متعلق چین کی تجویز کی مکمل حمایت کرتے ہیں: ایران

New Project - 2026-09-05T090100.748

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ ایران خطے میں مشترکہ سکیورٹی سے متعلق چین کی تجویز کی مکمل حمایت کرتا ہے۔

محمد باقر قالیباف نے کہا کہ مشترکہ سکیورٹی پر چین کا زور اسی اصول کے مطابق ہے جس کی ایران طویل عرصے سے وکالت کرتا آرہا ہے۔ علاقائی ممالک کو اپنا مستقبل اپنے ہاتھوں میں لینا ہوگا اور حقیقی استحکام کے لیے ایسا نیا سکیورٹی ڈھانچہ تشکیل دینا ہوگا جو اسی خطے میں پروان چڑھے۔

انہوں نے کہا کہ تہران ہمیشہ علاقائی ممالک پر زور دیتا رہا ہے کہ وہ خطے سے باہر کی طاقتوں پر انحصار کم کرکے باہمی تعاون کے ذریعے سکیورٹی انتظامات تشکیل دیں۔

واضح رہے کہ چینی صدر شی جن پنگ نے مشرق وسطیٰ میں مشترکہ، جامع، تعاون پر مبنی اور دیرپا سکیورٹی کے قیام کے لیے چار نکاتی حکمت عملی پر زور دیا تھا۔

مزید خبریں

Scroll to Top