بھارت کے ایک اورپائلٹ کا انوکھا کارنامہ:نیا مسافر طیارہ کھمبے سے ٹکرا دیا

passenger-plane

سری نگر: بھارتی ایئرلائن انڈیگو کے ایک پائلٹ نے مسافر طیارہ پارکنگ اسٹینڈ پول سے ٹکرا دیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق انڈیگو ایئر کی پرواز 6 ای -225 نوی ممبئی سے سری نگر پہنچی جب حادثہ پیش آیا خوش قسمتی سے تمام مسافر اور عملے کے ارکان محفوظ رہے ہیں۔کھمبے پر لیزر سینسر اور ڈسپلے یونٹ لگے ہوتے ہیں جو پائلٹ کو پارکنگ میں مدد دیتے ہیں۔طیارے کے ٹکرائے جانے کے بعد مسافروں اورعملے کو عام سیڑھیوں کے ذریعے بحفاظت باہرنکالاگیا۔

رپورٹ کے مطابق صبح 9:02 بجے پیش آنے والے تصادم میں صرف 4 ماہ قبل فضا میں برانڈ نیو ائیر بس اے 321 طیارے کے اگلے حصے (نوز کون) کو نقصان پہنچا۔جس کے بعد طیارے کوگراؤنڈ کردیا گیا ہے ۔جبکہ ایئرپورٹ اتھارٹی نے واقعہ کی تحقیقات کاآغاز کردیاہے۔

مزید خبریں

Scroll to Top