ملک بھر میں پاسپورٹ ڈیلیوری کاؤنٹرز ہر ہفتے کے روز کھلے رکھنے کا اعلان کردیا گیا۔
محکمہ پاسپورٹس کے اعلامیے کے مطابق پاسپورٹ ڈیلیوری کاؤنٹرز ہفتے کے روز صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک کھلے رہیں گے، جبکہ ہفتہ وار پاسپورٹ ڈیلیوری کی یہ سہولت 2 ماہ تک جاری رہے گی۔
اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ شہری ہفتے کے روز بھی اپنے تیار پاسپورٹس وصول کرسکیں گے، تاہم 6 ماہ سے زائد عرصے تک وصول نہ کیے جانے والے پاسپورٹس حکومتی پالیسی کے مطابق تلف کردیے جائیں گے۔















